0
Saturday 23 Jan 2021 21:04

ٹرمپ نے آخری دن پر 50 ایف-35 طیاروں سمیت اسلحہ یو اے ای کو دینے کے معاہدوں پر دستخط کیے

ٹرمپ نے آخری دن پر 50 ایف-35 طیاروں سمیت اسلحہ یو اے ای کو دینے کے معاہدوں پر دستخط کیے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کے آخری دن پر امریکہ سے 50 ایف-35 جیٹ طیارے اور دیگر اسلحہ خریدنے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بتایا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دستخط شدہ معاہدے میں لاگت، تکنیکی وضاحتیں اور متوقع ترسیل کا نظام الاوقات شامل ہیں۔ سفارتخانے نے بتایا کہ معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 23 ارب ڈالر ہے۔ اس میں 10.4 بلین ڈالر مالیت والے جیٹ طیارے، 18 ایم کیو 9B ریپر ڈرون جن کی مالیت 2.97 بلین ہے اور دیگر اسلحہ بھی شامل ہے، جس کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 911948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش