QR CodeQR Code

امریکہ کیجانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دیئے جانے پر نظر ثانی کا اعلان

23 Jan 2021 23:50

روئٹرز کیمطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت کیجانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانیکے فیصلے پر نظرثانی کیجا رہی ہے تاکہ کم از کم وقت میں اس موضوع کا جائزہ لیکر کسی نتیجے پر پہنچا اور نئے فیصلے کا اعلان کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ امریکی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کی جا رہی ہے تاکہ کم از کم وقت میں اس موضوع کا جائزہ لے کر کسی نتیجے پر پہنچا اور نئے فیصلے کا اعلان کیا جائے۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ اینٹونیو بلنکن نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ انصاراللہ یمن کے دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر نظرثانی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 911979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911979/امریکہ-کیجانب-سے-انصاراللہ-یمن-کو-دہشتگرد-قرار-دیئے-جانے-پر-نظر-ثانی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org