QR CodeQR Code

کسانوں کے حقوق چھیننے کیلئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، کانگریس

24 Jan 2021 21:05

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہیئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کیلئے آرہے کسانوں کو روکنے کیلئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا حق چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے، اس لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہیئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کے لئے آرہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کا کام تھا چین کو سرحد پر روکنا، نہ کہ احتجاج کررہے کسانوں کو دہلی کے بارڈر پر روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نااہل اور متکبر ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اپنے ارب پتی دوستوں کے لئے سرخ قالین بچھاکر ملک کی ساری دولت ان کے حوالے کررہی ہے لیکن کسان اپنا حق مانگنے دہلی آنا چاہتے ہیں تو ناکہ بندی کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 912127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912127/کسانوں-کے-حقوق-چھیننے-کیلئے-دہلی-کی-سرحدوں-ناکہ-بندی-کردی-گئی-ہے-کانگریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org