0
Sunday 24 Jan 2021 21:05

کسانوں کے حقوق چھیننے کیلئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، کانگریس

کسانوں کے حقوق چھیننے کیلئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا حق چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے، اس لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہیئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کے لئے آرہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کا کام تھا چین کو سرحد پر روکنا، نہ کہ احتجاج کررہے کسانوں کو دہلی کے بارڈر پر روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نااہل اور متکبر ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اپنے ارب پتی دوستوں کے لئے سرخ قالین بچھاکر ملک کی ساری دولت ان کے حوالے کررہی ہے لیکن کسان اپنا حق مانگنے دہلی آنا چاہتے ہیں تو ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش