QR CodeQR Code

دنیا چاند پر جارہی ہے اور ہم کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکے، مصطفیٰ کمال

24 Jan 2021 23:37

کراچی میں پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد امید ہوتی ہے کہ معاملات اچھے ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں تعصب بڑھا دیا ہے، پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ، خیرپور اور تھر کی حالت بھی اچھی نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا چاند پر جارہی ہے اور ہم کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکے۔ کراچی میں پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 70 فیصد کماکر دینے والا شہر کراچی پانی اور سیوریج کے مسائل سے دوچار ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد امید ہوتی ہے کہ معاملات اچھے ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں تعصب بڑھا دیا ہے، پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ، خیرپور اور تھر کی حالت بھی اچھی نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 912154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912154/دنیا-چاند-پر-جارہی-ہے-اور-ہم-کراچی-کا-کچرا-نہیں-اٹھا-سکے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org