QR CodeQR Code

امریکہ، صائمہ محسن ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

25 Jan 2021 11:14

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صائمہ محسن ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ 52 برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب دو فروری کو سنبھالیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نژاد امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صائمہ محسن ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ 52 برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب دو فروری کو سنبھالیں گی، وہ ڈسٹرکٹ کے موجود ہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔ صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کررہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 912219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912219/امریکہ-صائمہ-محسن-ریاست-مشی-گن-کے-شہر-ڈیٹرائٹ-میں-فیڈرل-پراسیکیوٹر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org