QR CodeQR Code

مشہور زمانہ قبضہ مافیا کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی، شہباز گل

25 Jan 2021 11:33

اپنے بیان میں شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، لاہور پولیس اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان اسی زمین پر غریبوں کے گھر بنائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ نون کے مشہور زمانہ قبضہ مافیا کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی۔ ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی 38 کنال سرکاری زمین پر قبضہ ختم کرادیا ہے۔ شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، لاہور پولیس اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان اسی زمین پر غریبوں کے گھر بنائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38 کنال زمین واگزار کرا لی ہے، ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 912225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912225/مشہور-زمانہ-قبضہ-مافیا-کھوکھر-پیلس-کی-بدمعاشی-ملیامیٹ-ہو-گئی-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org