QR CodeQR Code

لانگ مارچ میں کوئی حملہ نہیں ہوگا نہ بجلی کے بل جلائیں گے، رانا ثنا اللہ

25 Jan 2021 11:46

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزشین رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت نمبر گیم پی ڈی ایم کے پاس نہیں، بلاول بھٹو عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت تمام آپشن پی ڈی ایم کے پاس ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں جلسہ، ریلی اورلانگ مارچ غیرآئینی نہیں، لانگ مارچ میں کوئی حملہ نہیں ہوگا نہ بجلی کے بل جلائیں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نمبر گیم پی ڈی ایم کے پاس نہیں، بلاول بھٹو عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت تمام آپشن پی ڈی ایم کے پاس ہیں۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مطلب حملہ آور ہونا نہیں، عظمت سعید شیخ کو براڈشیٹ معاملے میں نہیں آنا چاہیے، عظمت سعید شیخ کی ایمانداری پر شک و شبہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 912228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912228/لانگ-مارچ-میں-کوئی-حملہ-نہیں-ہوگا-نہ-بجلی-کے-بل-جلائیں-گے-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org