QR CodeQR Code

زرداری صاحب گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں، فوادچوہدری

25 Jan 2021 12:06

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدرآصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا، آپ بہت پیچھے رہ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں جبکہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا، آپ بہت پیچھے رہ گئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں لیکن پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے کہ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 912232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912232/زرداری-صاحب-گرد-اتنی-ہے-کہ-آپ-کو-راستہ-نہیں-مل-رہا-بزنس-پر-توجہ-دیں-فوادچوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org