QR CodeQR Code

کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم نے کراچی میں سردی کی شدت بڑھا دی

25 Jan 2021 16:54

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ہے، کراچی میں اس وقت حدنگاہ 4 کلومیٹر ہے، شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2 روز رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم نے شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھا دی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک بھی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم سے کراچی کی ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ہے، کراچی میں اس وقت حدنگاہ 4 کلومیٹر ہے، شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2 روز رہے گی۔ خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں سردی کی شدت میں کمی دیکھی گئی تھی لیکن نیا سسٹم آنے سے ٹھنڈ دوبارہ اپنی پرانی کیفیت میں بحال ہورہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 912297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912297/کوئٹہ-سے-ا-نے-والے-نئے-سسٹم-نے-کراچی-میں-سردی-کی-شدت-بڑھا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org