0
Monday 25 Jan 2021 16:54

کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم نے کراچی میں سردی کی شدت بڑھا دی

کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم نے کراچی میں سردی کی شدت بڑھا دی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم نے شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھا دی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک بھی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے آنے والے نئے سسٹم سے کراچی کی ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ہے، کراچی میں اس وقت حدنگاہ 4 کلومیٹر ہے، شہر میں سردی کی یہ لہر مزید 2 روز رہے گی۔ خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں سردی کی شدت میں کمی دیکھی گئی تھی لیکن نیا سسٹم آنے سے ٹھنڈ دوبارہ اپنی پرانی کیفیت میں بحال ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش