QR CodeQR Code

ٹک ٹاک کا جنون، دو نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

26 Jan 2021 03:23

رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے رہائشی دو نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع  پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن دو دریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 912393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912393/ٹک-ٹاک-کا-جنون-دو-نوجوان-نہر-میں-ڈوب-کر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org