QR CodeQR Code

پی ڈی ایم 5 فروری کو مظفرآباد میں جلسہ کرے گی

26 Jan 2021 12:50

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر لیا ہے، جلسے کا مقام تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کی درخواست پر کیا گیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جلسے کا مقام تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کی درخواست پر کیا گیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 912441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912441/پی-ڈی-ایم-5-فروری-کو-مظفرآباد-میں-جلسہ-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org