0
Tuesday 26 Jan 2021 12:50

پی ڈی ایم 5 فروری کو مظفرآباد میں جلسہ کرے گی

پی ڈی ایم 5 فروری کو مظفرآباد میں جلسہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جلسے کا مقام تبدیلی کا فیصلہ مسلم لیگ نواز کی درخواست پر کیا گیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش