QR CodeQR Code

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

26 Jan 2021 13:36

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر بھارت جمہوریت کا دعوے دار کیسے ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بر بریت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیئے بغیر بھارت جمہوریت کا دعوے دار کیسے ہو سکتا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ مظاہرین کی جانب سے مودی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور بھارتی مظالم بند کیے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بربریت کےخلاف اقوام متحدہ کو آواز اٹھانی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 912452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912452/اسلام-آباد-میں-بھارتی-ہائی-کمیشن-کے-باہر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org