0
Tuesday 26 Jan 2021 13:36

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آل پاکستان حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بر بریت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیئے بغیر بھارت جمہوریت کا دعوے دار کیسے ہو سکتا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ مظاہرین کی جانب سے مودی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور بھارتی مظالم بند کیے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بربریت کےخلاف اقوام متحدہ کو آواز اٹھانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 912452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش