QR CodeQR Code

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا

26 Jan 2021 22:51

ڈاکٹر نعیم کے مطابق طالبان وفد ایرانی عہدیداروں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات، ایران میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور افغانستان اور خطے کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بات کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان افغان طالبان ڈاکٹرنعیم نے  دوحہ میں بین الافغان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صلاح و مشورے کے لیے ایک دو دن کا وقفہ کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم کے مطابق طالبان وفد ایرانی عہدیداروں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات، ایران میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور افغانستان اور خطے کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بات کرے گا اور اس کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 912556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912556/ملا-عبدالغنی-برادر-کی-قیادت-میں-طالبان-کا-وفد-ایران-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org