QR CodeQR Code

قومی لباس، ’’غریبوں والے کپڑے کیوں پہنے{{

جسٹس منظور ملک کی چیف سیکرٹری کو سرزنش

26 Jan 2021 23:40

ڈی سی لاہور مدثر ریاض سادہ شلوار قمیض کورٹ اور پشاوری چپل پہن کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔ اعلی سرکاری آفیسر کو عام پاکستانی لباس میں دیکھ کر جسٹس منظور ملک سخت برہم ہوئے۔ لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے چیف سکرٹری کو طلب کیا اور شدید سرزنش کی اور کہا کہ تمہارے آفیسر یہ کس طرح کا غریبوں والا لباس پہنتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے قومی لباس کو غریبوں والا لباس قرار دیتے ہوئے سرکاری آفیسر کی شدید سرزنش کر دی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض سادہ شلوار قمیض کورٹ اور پشاوری چپل پہن کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔ اعلی سرکاری آفیسر کو عام پاکستانی لباس میں دیکھ کر جسٹس منظور ملک سخت برہم ہوئے۔ لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے چیف سکرٹری کو طلب کیا اور شدید سرزنش کی اور کہا کہ تمہارے آفیسر یہ کس طرح کا غریبوں والا لباس پہنتے ہیں۔ جسٹس منظور ملک کے ریمارکس پہ چیف سیکرٹری نے خاموشی اختیار کی۔ سوشل میڈیا پہ خبر آنے کے بعد جسٹس منظور ملک کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ جسٹس منظور ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 912572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912572/جسٹس-منظور-ملک-کی-چیف-سیکرٹری-کو-سرزنش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org