0
Tuesday 26 Jan 2021 23:40
قومی لباس، ’’غریبوں والے کپڑے کیوں پہنے{{

جسٹس منظور ملک کی چیف سیکرٹری کو سرزنش

جسٹس منظور ملک کی چیف سیکرٹری کو سرزنش
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے قومی لباس کو غریبوں والا لباس قرار دیتے ہوئے سرکاری آفیسر کی شدید سرزنش کر دی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض سادہ شلوار قمیض کورٹ اور پشاوری چپل پہن کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔ اعلی سرکاری آفیسر کو عام پاکستانی لباس میں دیکھ کر جسٹس منظور ملک سخت برہم ہوئے۔ لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے چیف سکرٹری کو طلب کیا اور شدید سرزنش کی اور کہا کہ تمہارے آفیسر یہ کس طرح کا غریبوں والا لباس پہنتے ہیں۔ جسٹس منظور ملک کے ریمارکس پہ چیف سیکرٹری نے خاموشی اختیار کی۔ سوشل میڈیا پہ خبر آنے کے بعد جسٹس منظور ملک کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ جسٹس منظور ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 912572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش