QR CodeQR Code

امریکہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لی گئیں

26 Jan 2021 10:17

روئٹرز کیمطابق امریکی وزارت خزانہ کیجانب سے اٹھائے گئے ایک فیصلے کے تحت یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ پر عائد پابندیوں کو 26 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ گذشتہ 6 سالوں پر محیط وحشتناک جنگ کا شکار غریب ترین مسلم عرب ملک یمن پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو عارضی طور پر اٹھا لیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اٹھائے گئے ایک فیصلے کے تحت یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ پر عائد پابندیوں کو 26 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے پر نظر ثانی کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے اپنے آخری روز انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دے کر پابندیوں کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 912598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912598/امریکہ-کیجانب-سے-انصاراللہ-یمن-پر-عائد-پابندیاں-عارضی-طور-اٹھا-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org