0
Tuesday 26 Jan 2021 10:17

امریکہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لی گئیں

امریکہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ گذشتہ 6 سالوں پر محیط وحشتناک جنگ کا شکار غریب ترین مسلم عرب ملک یمن پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو عارضی طور پر اٹھا لیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اٹھائے گئے ایک فیصلے کے تحت یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ پر عائد پابندیوں کو 26 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دیئے جانے پر نظر ثانی کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے اپنے آخری روز انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دے کر پابندیوں کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 912598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش