QR CodeQR Code

سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

27 Jan 2021 13:28

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا، وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لگایا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 912673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912673/سری-نگر-میں-پاکستانی-پرچم-لہرا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org