QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کے بعد مریم نواز کو بھی بختاور کی شادی کا کارڈ نہ بھیجا گیا

27 Jan 2021 20:03

بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنے کے سوال پر مریم نواز نے چپ سادھ لی اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ لاہور میں کھوکر پیلس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے مریم نواز سے بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنے کا سوال پوچھا گیا تھا۔ بعدازاں مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو  کی شادی میں مدعو نہ کرنے کے سوال پر مریم نواز نے چپ سادھ لی اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ لاہور میں کھوکر پیلس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے مریم نواز سے بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنے کا سوال پوچھا گیا تھا۔ بعدازاں مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل یہ سوال جمیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا مجھے تو شادی پر بلایا ہی نہیں گیا۔


خبر کا کوڈ: 912743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912743/مولانا-فضل-الرحمان-کے-بعد-مریم-نواز-کو-بھی-بختاور-کی-شادی-کا-کارڈ-نہ-بھیجا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org