QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد امریکی پابندیوں کے فوری اٹھا لئے جانیکا مطالبہ

27 Jan 2021 23:52

اقوام متحدہ کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ عالمی ادارہ یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ پر عائد امریکی پابندیوں کے فوری اٹھا لئے جانیکا انسانی بنیادوں پر مطالبہ کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ عالمی ادارہ یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ پر عائد امریکی پابندیوں کے، فوری اٹھا لئے جانے کا انسانی بنیادوں مطالبہ کرتا ہے کیونکہ یمن میں قحط سے روبرو دسیوں لاکھ عام شہریوں کی موجودگی کے باعث؛ یہ ملک تجارتی سرگرمیوں میں آنے والے کسی چھوٹے سے چھوٹے خلل کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری روز امریکی مظلوم کش موقف پر عملدرآمد کرتے ہوئے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس امریکی فیصلے کے فی الفور کالعدم قرار دیئے جانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 912772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912772/اقوام-متحدہ-کیجانب-سے-انصاراللہ-یمن-پر-عائد-امریکی-پابندیوں-کے-فوری-اٹھا-لئے-جانیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org