2
0
Wednesday 27 Jan 2021 23:52

اقوام متحدہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد امریکی پابندیوں کے فوری اٹھا لئے جانیکا مطالبہ

اقوام متحدہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد امریکی پابندیوں کے فوری اٹھا لئے جانیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ عالمی ادارہ یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ پر عائد امریکی پابندیوں کے، فوری اٹھا لئے جانے کا انسانی بنیادوں مطالبہ کرتا ہے کیونکہ یمن میں قحط سے روبرو دسیوں لاکھ عام شہریوں کی موجودگی کے باعث؛ یہ ملک تجارتی سرگرمیوں میں آنے والے کسی چھوٹے سے چھوٹے خلل کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری روز امریکی مظلوم کش موقف پر عملدرآمد کرتے ہوئے یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس امریکی فیصلے کے فی الفور کالعدم قرار دیئے جانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nooraan
Pakistan
اقوام متحدہ کیجانب سے انصاراللہ یمن پر عائد امریکی پابندیوں کے فوری اٹھا لئے جانیکا مطالبہ
اقوام متحدہ کو امریکہ سے مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ وہ ایک رکن ملک ہے، اس کے اس فیصلہ کو ویٹو کرنا چاہیئے اور دیگر رکن ممالک کو اس حکم کو فالو کرنا چاہیئے۔
سید حسین
Iran, Islamic Republic of
سلام علیکم،
Nooraan@
اسی کو کہتے ہیں ڈبل اسٹینڈرڈز
اقوام متحدہ دراصل امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں اپنے مذموم اہداف کے حصول کا ایک آلۂ کار بن کر رہ چکی ہے.. اور یہی وجہ ہے کہ جب جان بولٹن ڈونلڈ ٹرمپ کا مشیر قومی سلامتی تھا تو اس نے کھل کر کہہ دیا تھا کہ ہم پر اقوام متحدہ کی پیروی لازم نہیں بلکہ اُسے ہمارے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے۔۔
والسلام
ہماری پیشکش