QR CodeQR Code

بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

28 Jan 2021 09:30

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ 2 پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 912804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912804/بنی-گالہ-کے-علاقے-میں-فائرنگ-1-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org