QR CodeQR Code

اتحاد امت کیلئے ہم آہنگی لازمی ہے، آغا سید حسن

28 Jan 2021 14:13

اجلاس میں مجلس علماء کی تشکیل کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا اور ایک آزاد و خودمختار شیعہ وقف بورڈ بنانے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا جسے جموں و کشمیر میں شیعہ اوقاف کو منظم کرنیکی کوشش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بڈگام میں علماء تشیع کا ایک اجلاس آغا سید حسن موسوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وادی کشمیر کے مختلف علماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ اتحاد امت کے لئے علماء کے درمیان ہم آہنگی اور نزدیکی رابطہ کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں چھ افراد پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو علماء، دانشوروں اور مفکرین کے ساتھ رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے گی۔ اجلاس میں مجلس علماء کی تشکیل کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا اور ایک آزاد و خودمختار شیعہ وقف بورڈ بنانے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا جسے جموں و کشمیر میں شیعہ اوقاف کو منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 912874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912874/اتحاد-امت-کیلئے-ہم-ا-ہنگی-لازمی-ہے-ا-غا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org