0
Thursday 28 Jan 2021 14:13

اتحاد امت کیلئے ہم آہنگی لازمی ہے، آغا سید حسن

اتحاد امت کیلئے ہم آہنگی لازمی ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بڈگام میں علماء تشیع کا ایک اجلاس آغا سید حسن موسوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وادی کشمیر کے مختلف علماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ اتحاد امت کے لئے علماء کے درمیان ہم آہنگی اور نزدیکی رابطہ کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں چھ افراد پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو علماء، دانشوروں اور مفکرین کے ساتھ رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے گی۔ اجلاس میں مجلس علماء کی تشکیل کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا اور ایک آزاد و خودمختار شیعہ وقف بورڈ بنانے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا جسے جموں و کشمیر میں شیعہ اوقاف کو منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 912874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش