QR CodeQR Code

خواتین خودکش حملہ آوروں کا استعمال نئی حکمت عملی ہے، طالبان دہشتگردوں نے پشاور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

12 Aug 2011 17:39

اسلام ٹائمز:فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاکستانی طالبان کے سربراہ عمر خالد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو پشاور میں ہونے والے دھماکے طالبان جنگجوﺅں نے کئے ہیں۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی طالبان نے پشاور میں ریموٹ کنٹرول دھماکے اور خاتون کے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کا ردعمل قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکی خوشنودی کے لئے کیا جانے والا آپریشن ختم ہونے تک مزید حملے جاری رہیں گے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاکستانی طالبان کے سربراہ عمر خالد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو پشاور میں ہونے والے دھماکے طالبان جنگجوﺅں نے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کا استعمال نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگی حکمت عملی ہے اور جنگی حکمت عملی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 91289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91289/خواتین-خودکش-حملہ-آوروں-کا-استعمال-نئی-حکمت-عملی-ہے-طالبان-دہشتگردوں-نے-پشاور-دھماکوں-کی-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org