QR CodeQR Code

برطانیہ نے یو اے ای سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی عائد کر دی

29 Jan 2021 11:34

برطانیہ آنے والے برٹش اور آئرش شہریوں کو گھر یا ہوٹل میں 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ آئرلینڈ نے بھی 12 ممالک پر ویزا فری انٹری پر پابندی لگا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے  کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آج سے متحدہ عرب امارات سے آنے والے غیر ملکی مسافروں پر پابندی لگا دی۔ برطانیہ آنے والے برٹش اور آئرش شہریوں کو گھر یا ہوٹل میں 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ آئرلینڈ نے بھی 12 ممالک پر ویزا فری انٹری پر پابندی لگا دی ہے، اس پابندی سے جنوبی افریقا، برازیل، ارجنٹائن، بولیویا، چلی، کولمبیا، گیانا اور دیگر ممالک کے مسافر متاثر ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین بھی وبا پر قابو پانے کے لیے یورپ میں سفر پر پابندی لگا سکتی ہے۔دبئی میں ماسک نہ پہننے پر جنوری کو 443 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں کورونا قواعد کی خلاف ورزیوں پر 42 ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 913024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913024/برطانیہ-نے-یو-اے-سے-آنے-والے-غیر-ملکی-مسافروں-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org