QR CodeQR Code

تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے، چین

29 Jan 2021 14:07

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ قوتیں جو تائیوان کی آزادی کی کوشش کر رہی ہیں وہ دراصل آگ سے کھیل رہی ہیں اور وہ اس میں جل جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کا مطلب جنگ ہے۔ چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن کو آزادی کا مطلب جنگ کا نام دیا گیا ہے اور ان مشقوں کے ساتھ ہی تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی افواج غیرملکی اشتعال انگیزی اور مداخلت کے جواب میں فوجی مشقیں کر رہی ہیں۔ یہ بیان امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کی مکمل حمایت کے عزم کے اعادے کے بعد سامنے آیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ قوتیں جو تائیوان کی آزادی کی کوشش کر رہی ہیں وہ دراصل آگ سے کھیل رہی ہیں اور وہ اس میں جل جائیں گی، تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک الگ ریاست کہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 913056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913056/تائیوان-کی-ا-زادی-کا-مطلب-جنگ-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org