QR CodeQR Code

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے، شازیہ مری

29 Jan 2021 23:45

ایک بیان میں پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 2018ء تک عمران خان ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل رپورٹ پر واویلا کرتے نہیں تھکتے تھے، ماضی میں عمران خان ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں لہرا کر حکومتوں کو گھر جانے کا کہا کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد عمران خان اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں لہرا کر حکومتوں کو گھر جانے کا کہا کرتے تھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ 2018ء تک عمران خان ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل رپورٹ پر واویلا کرتے نہیں تھکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی رپورٹ پر عمران خان اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 913149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913149/ٹرانسپرنسی-انٹرنیشنل-کی-رپورٹ-کے-بعد-عمران-خان-اقتدار-میں-رہنے-کا-جواز-کھو-بیٹھے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org