QR CodeQR Code

شریف برادران نے سیاسی مقاصد کیلئے قتل عام کروایا، اعجاز چودھری

30 Jan 2021 19:38

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر کا پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہو کر رہے گا، کیس عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تفتیش انصاف کی طرف پہلا قدم ہو گا، تحریک انصاف نے بطور حکمران جماعت غیر جانبدار تفتیش اور جے آئی ٹی بنانے کی حمایت کی ہے، ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں ڈسکہ، وزیر آباد کے ضمنی انتخابات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شبیر سیال بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہو کر رہے گا، کیس عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تفتیش انصاف کی طرف پہلا قدم ہو گا، تحریک انصاف نے بطور حکمران جماعت غیر جانبدار تفتیش اور جے آئی ٹی بنانے کی حمایت کی ہے، ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاسی مقاصد کیلئے قتل عام کروایا۔


خبر کا کوڈ: 913297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913297/شریف-برادران-نے-سیاسی-مقاصد-کیلئے-قتل-عام-کروایا-اعجاز-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org