0
Saturday 30 Jan 2021 19:38

شریف برادران نے سیاسی مقاصد کیلئے قتل عام کروایا، اعجاز چودھری

شریف برادران نے سیاسی مقاصد کیلئے قتل عام کروایا، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں ڈسکہ، وزیر آباد کے ضمنی انتخابات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شبیر سیال بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہو کر رہے گا، کیس عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تفتیش انصاف کی طرف پہلا قدم ہو گا، تحریک انصاف نے بطور حکمران جماعت غیر جانبدار تفتیش اور جے آئی ٹی بنانے کی حمایت کی ہے، ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاسی مقاصد کیلئے قتل عام کروایا۔
خبر کا کوڈ : 913297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش