QR CodeQR Code

پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ ہے، حافظ حمداللہ

30 Jan 2021 19:50

نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حمداللہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں، انہیں خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےبیان پر رد عمل میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں، انہیں خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے، عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے، عمران خان کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 913304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913304/پارلیمانی-ارکان-اسمبلی-میں-کروڑوں-روپے-فنڈ-تقسیم-کرنا-ہارس-ٹریڈنگ-ہے-حافظ-حمداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org