QR CodeQR Code

خیرات میں ویکسین لینے والے ایم این ایز کو 50، 50 کروڑ رشوت دے رہے ہیں، احسن اقبال

1 Feb 2021 11:22

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی، جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنےایم این ایز کو رشوت دینے کے لئے 50 کروڑ روپے تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کے لئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعایتی نرخوں پر مل سکتی تھی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔


 


خبر کا کوڈ: 913579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913579/خیرات-میں-ویکسین-لینے-والے-ایم-این-ایز-کو-50-کروڑ-رشوت-دے-رہے-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org