QR CodeQR Code

ریاست کیجانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، رضا ربانی

2 Feb 2021 10:15

سینیٹ آف پاکستان میں بحث کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کیجانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کلچر میرا کلچر نہیں ہے، میرا کلچر انڈس ویلی کلچر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عربی زبان لازمی پڑھانے کے بل پر سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان میں بحث کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کلچر میرا کلچر نہیں ہے، میرا کلچر انڈس ویلی کلچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عربی بطور آپشنل زبان نصاب میں موجود ہے، پھر اسے لازمی کیوں قرار دیا جائے۔؟ واضح رہے کہ سینیٹ نے تعلیمی اداروں میں عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل منظور کر لیا۔ سینیٹر جاوید عباسی کے منظور کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی زبان لازمی پڑھائی جائے، جماعت ششم سے 11ویں تک عربی گرامر پڑھائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 913779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913779/ریاست-کیجانب-سے-عرب-کلچر-لانے-کی-کوشش-جا-رہی-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org