QR CodeQR Code

افغان امن معاہدے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے، شاہ محمود قریشی

2 Feb 2021 11:17

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے اس پر گزارشات پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے اس پر گزارشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ محدود مدت کے لیے تھا، ہمارے غیر ملکی ذرائع میں بہتری آئی تو ہم نے پیسے واپس کر دیے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خارجہ امور میں ہرگز  تنہا نہیں، آج بھارت پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، وہاں جنونی حکومت ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 913797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913797/افغان-امن-معاہدے-پر-ٹرمپ-اور-نئی-بائیڈن-انتظامیہ-کی-سوچ-ایک-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org