QR CodeQR Code

عمران خان روز عوام دشمن فیصلہ کرکے ان کا استحصال کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

2 Feb 2021 16:44

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن اور کورونا وائرس فرینڈلی حکومت ہے، حکومت نے کورونا ویکسین امپورٹ نہیں کی امداد میں ملی، وزیراعلیٰ سندھ کو کہا گیا کہ ویکسین وفاقی حکومت کو خریدنے دیں تو بہتر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے پٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے اس تیزی سے تو عمران خان نے رن نہیں بنائے۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان روز عوام دشمن فیصلہ کرکے ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن اور کورونا وائرس فرینڈلی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسین امپورٹ نہیں کی امداد میں ملی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا گیا کہ ویکسین وفاقی حکومت کو خریدنے دیں تو بہتر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 913874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913874/عمران-خان-روز-عوام-دشمن-فیصلہ-کرکے-ان-کا-استحصال-کر-رہے-ہیں-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org