QR CodeQR Code

عراق، قابض امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر بم حملہ

2 Feb 2021 23:40

عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں ایک امریکی فوجی کارروان کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا ہے جس سے کارروان میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ عراقی مزاحمتی محاذ سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے اطلاعی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس امریکی کارروان کو صوبہ بصرہ کے اللحیس نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف عراقی مزاحمتی گروہ "سرایا اولیاء الدم" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 913951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913951/عراق-قابض-امریکی-فوج-کے-لاجسٹک-قافلے-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org