QR CodeQR Code

عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے کا خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز

3 Feb 2021 15:14

آفس کے مطابق ریڈزون کے اطراف کچی بستی کے مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے۔سی ڈی اے کچی بستی کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی ترقیات ادارے (سی ڈی اے) نے ایکشن لے لیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے نے خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز کردیا گیا۔ کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی جانب سے تجویز پر بروقت ایکشن لیا۔

آفس کے مطابق ریڈزون کے اطراف کچی بستی کے مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے۔ سی ڈی اے کچی بستی کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گا۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ سہولت سے شہریوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 914084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914084/عمران-خان-کی-ہدایت-پر-سی-ڈی-اے-کا-خصوصی-ٹرانسپورٹ-سہولت-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org