QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، میر علی کے علاقے شراتلہ میں

دہشتگردوں سے تصادم میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

3 Feb 2021 23:31

میر علی کے علاقے شیراتلہ بوبلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو اہم دہشتگرد کمانڈروں امداد اللہ اور رسول نواز سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میر علی کے علاقے شیراتلہ بوبلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو اہم دہشت گرد کمانڈروں امداد اللہ اور رسول نواز سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو علاج کیلئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پہ حملوں اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 914163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914163/دہشتگردوں-سے-تصادم-میں-2-سکیورٹی-اہلکار-شہید-4-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org