QR CodeQR Code

شامی کرد فورسز پر داعش کا حملہ، 7 ہلاک و زخمی

8 Feb 2021 22:38

انسانی حقوق کے شامی مبصر کیمطابق شامی شہر رقہ میں واقع کُرد ملیشیا کی ایک چیک پوسٹ پر داعشی جنگجوؤں کے حملے میں کرد ملیشیا کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے شمالی علاقوں پر قابض کرد ملیشیا (Syrian-SDF Democratic Forces) کے ایک فوجی مرکز پر داعشی دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے شامی مبصر (Syrian Observatory for Human Rights) کے مطابق شامی شہر رقہ میں واقع کرد ملیشیا کی ایک چیک پوسٹ پر داعشی جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس سے کرد ملیشیا کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تیل سے مالامال شام کا شمالی علاقہ امریکی حلیف کُرد فورسز کے کنٹرول میں ہے جہاں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فورسز نے متعدد فوجی اڈے بھی قائم کر رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915106/شامی-فورسز-پر-داعش-کا-حملہ-7-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org