QR CodeQR Code

آئندہ ہفتے سے ایران-روس-چین بحری مشقوں کا آغاز ہو جائیگا، لیوان زاگارین

9 Feb 2021 00:07

روسی خبررساں ایجنسی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تہران میں روسی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ روس، ایران و چین کیجانب سے فروری کے اواسط میں بحر ہند کے اندر مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ تہران میں روسی سفیر لیوان زاگاریان (Levan Dzhagaryan) نے اعلان کیا ہے کہ ایران-روس-چین کی مشترکہ بحری مشقیں آئندہ ہفتے سے بحر ہند میں شروع ہو جائیں گی۔ روسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لیوان زاگاریان نے کہا کہ روس، ایران و چین کی جانب سے فروری کے اواسط میں بحر ہند کے اندر مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد تلاش و نجات آپریشن اور کشتیرانی کے تحفظ کی مشق ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایران روس و چین کی جانب سے مشترکہ مشقوں کا انعقاد سال 2019ء کے ماہ دسمبر میں کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 915144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915144/آئندہ-ہفتے-سے-ایران-روس-چین-بحری-مشقوں-کا-آغاز-ہو-جائیگا-لیوان-زاگارین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org