0
Tuesday 9 Feb 2021 00:07

آئندہ ہفتے سے ایران-روس-چین بحری مشقوں کا آغاز ہو جائیگا، لیوان زاگارین

آئندہ ہفتے سے ایران-روس-چین بحری مشقوں کا آغاز ہو جائیگا، لیوان زاگارین
اسلام ٹائمز۔ تہران میں روسی سفیر لیوان زاگاریان (Levan Dzhagaryan) نے اعلان کیا ہے کہ ایران-روس-چین کی مشترکہ بحری مشقیں آئندہ ہفتے سے بحر ہند میں شروع ہو جائیں گی۔ روسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لیوان زاگاریان نے کہا کہ روس، ایران و چین کی جانب سے فروری کے اواسط میں بحر ہند کے اندر مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد تلاش و نجات آپریشن اور کشتیرانی کے تحفظ کی مشق ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایران روس و چین کی جانب سے مشترکہ مشقوں کا انعقاد سال 2019ء کے ماہ دسمبر میں کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 915144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش