QR CodeQR Code

کابل میں دھماکہ، ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 افراد جاں بحق

10 Feb 2021 14:54

کابل کے علاقے براکی میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، پولیس چیف کے ہمراہ دو گارڈز بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 افراد جان بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ کابل کے علاقے براکی میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، پولیس چیف کے ہمراہ دو گارڈز بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے کابل کے قلعہ عبدالعلی کے علاقے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تیسرے دھماکے میں بھی سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 915424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915424/کابل-میں-دھماکہ-ڈسٹرکٹ-پولیس-چیف-سمیت-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org