0
Wednesday 10 Feb 2021 14:54

کابل میں دھماکہ، ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 افراد جاں بحق

کابل میں دھماکہ، ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین دھماکوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف سمیت 3 افراد جان بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ کابل کے علاقے براکی میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، پولیس چیف کے ہمراہ دو گارڈز بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے کابل کے قلعہ عبدالعلی کے علاقے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تیسرے دھماکے میں بھی سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 915424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش