QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید

12 Feb 2021 17:56

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ  سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔  شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 915846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915846/جنوبی-وزیرستان-میں-دہشتگردوں-کی-چیک-پوسٹ-پر-فائرنگ-سے-4-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org