0
Friday 12 Feb 2021 17:56

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ  سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔  شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 915846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش