QR CodeQR Code

چین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی لگا دی

12 Feb 2021 19:14

چین میں میڈیا کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ بی بی سی صحافتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ بی بی سی نے منصفانہ رپورٹنگ کے قوانین توڑے جس کی بناء پر اس کو چین میں نشریات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ورلڈ نیوز) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین میں میڈیا کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ بی بی سی صحافتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ بی بی سی نے منصفانہ رپورٹنگ کے قوانین توڑے جس کی بناء پر اس کو چین میں نشریات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بی بی سی پر پابندی کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔ بی بی سی انتظامیہ نے چین کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بی بی سی دنیا کا سب سے زیادہ معتبر نشریاتی ادارہ ہے جو دنیا بھر سے ملنے والی خبروں کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر رپورٹ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ بی بی سی اور وائس آف امریکہ کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہمیشہ منفی پہلو اجاگر کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 915859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915859/چین-نے-برطانوی-نشریاتی-ادارے-بی-سی-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org